Wednesday, April 24, 2024

اسلام آباد میں بیٹھی حکومت جنوری تک کی مہمان ہے، بلاول بھٹو

اسلام آباد میں بیٹھی حکومت جنوری تک کی مہمان ہے، بلاول بھٹو
November 19, 2020
گلگت (92 نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے اسلام آباد میں بیٹھی حکومت جنوری تک کی مہمان ہے، آزاد ارکان بس دو تین مہینے انتظار کریں۔ بلاول بھٹو نے گلگت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کٹھ پتلی بن کر اسلام آباد کا حکم مانیں گے تو عوام آپ کو کبھی معاف نہیں کرینگے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ چیف الیکشن کمشنر نے عہدے کا بھی پاس نہیں رکھا وہ پی ٹی آئی کی حکومت بنا رہے ہیں، عوام کے ووٹ پر ڈاکے کا معاملہ ہر سطح پر اُٹھائیں گے۔ اِدھر دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری نے جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر فائرنگ کی مذمت، 2 فوجی جوانوں کی شہادت پر افسوس اور شہداء کے خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بربریت اور جنونیت کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری قوم متحد اور پرعزم ہے۔ یہ لڑائی نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے جیتی جا سکتی ہے، جسے حکمرانوں نے سردخانے کی نذر کردیا۔