Friday, April 26, 2024

گلگت بلتستان، 4 آزاد اُمیدواروں کی شمولیت سے پی ٹی آئی کو 2 تہائی اکثریت حاصل

گلگت بلتستان، 4 آزاد اُمیدواروں کی شمولیت سے پی ٹی آئی کو 2 تہائی اکثریت حاصل
November 19, 2020
گلگت (92 نیوز) گلگت بلتستان میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پکی، 4 آزاد اُمیدواروں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ آغاز کردیا۔ گلگت بلتستان میں 4 آزاد اُمیدواروں کی شمولیت سے پی ٹی آئی دو تہائی اکثریت والی جماعت بن گئی۔ جی بی 9 سے وزیر محمد سلیم، جی بی 10 سے ناصر علی خان، جی بی 22 سے مشتاق حسین اور جی بی 23 سے حاجی عبدالحمید کپتان کے کھلاڑی بن گئے۔ وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور نے ویلکم کیا، وفاقی وزیر مراد سعید نے ٹویٹ کیا کہ گلگت میں دوتہائی اکثریت حاصل کرلی۔ چیف آرگنائزر پی ٹی آئی سیف اللہ خان نیازی نے کہا، سکردو سے منتخب آزاد امیدوار وزیر سلیم کی شمولیت کا بھرپور خیر مقدم کرتے ہیں۔ گلگت بلتستان کے باشعور عوام نے ریاست مخالف بیانیے کو دفن کردیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کی تاریخ کے پُرامن اور شفاف انتخابات میں رائے دہندگان نے اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا، تحریک انصاف اور اسکے اتحادیوں پر بھرپور اظہارِ اعتماد پر گلگت بلتستان کے عوام کے شکر گزار ہیں۔