Thursday, April 25, 2024

کراچی سرکلر ریلوے ٹرین 20 سال بعد چل پڑی، شیخ رشید نے افتتاح کیا

کراچی سرکلر ریلوے ٹرین 20 سال بعد چل پڑی، شیخ رشید نے افتتاح کیا
November 19, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی سرکلر ریلوے ٹرین 20 سال بعد چل پڑی، وزیرریلوے شیخ رشید نے افتتاح کیا۔ ٹرین کا کرایہ تیس روپے مقرر کرنے کا اعلان کردیا۔ پہلے مرحلے میں ٹرین سٹی اسٹیشن سے پپری اسٹیشن تک 46 کلومیٹر ٹریک پر چلے گی، تیرا اسٹیشن سے مسافر ٹرین میں سوار اور اترسکیں گے۔ بعض اسٹیشن پر ٹکٹ گھر کی سہولت تک دستیاب نہیں، مسافروں کو ٹرین میں ہی ٹکٹ فراہم کئے جائیں گے۔ وزیرریلوے شیخ رشید نے کل مفت سفر کی خوشخبری سنائی، کہتے ہیں کوئی پرائیویٹ پارٹی کے سی آر لینا چاہے تو دینے کو تیار ہیں۔ ریلوے انجن میں ایل این جی کو ٹرائل کرینگے۔