Friday, April 26, 2024

وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورہ پر افغانستان پہنچ گئے

وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورہ پر افغانستان پہنچ گئے
November 19, 2020

کابل (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر افغانستان پہنچ گئے ، عمران خان وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے  کے بعد پہلی مرتبہ افغانستان کے دورے  پر گئے ہیں ۔ وزیر اعظم اپنے دورہ کے دوران افغان امن عمل ، علاقائی و معاشی ترقی  سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے ۔

دفتر خارجہ سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق  وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت رزاق داؤد سمیت اعلیٰ عہدیدار وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔ یہ دورہ وزیر اعظم افغان صدر اشرف غنی کی دعوت پر  کر رہے ہیں ۔

دورے کے دوران پاکستان اور افغانستان کے مابین باہمی دوطرفہ تعلقات، افغان امن عمل، علاقائی ومعاشی ترقی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔