Thursday, April 18, 2024

بلوچستان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ، تمام مقامات پر ماسک لازمی قرار

بلوچستان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ، تمام مقامات پر ماسک لازمی قرار
November 18, 2020
 کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہو گیا۔ دفاتر، ٹرانسپورٹ، شاپنگ مالز سمیت تمام مقامات پر ماسک لازمی قرار دے دیا گیا۔ تفریحی مقامات شام چھ بجے اور شاپنگ مالز، مارکیٹس، ریسٹورنٹس رات 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ خلاف ورزی پر دفعہ 144 کے تحت کارروائی ہوگی۔ ادھر لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے مزید نو علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز دے دی۔