Tuesday, April 23, 2024

اسامہ بن لادن کی موت کو آصف زرداری نے خوشی کی خبر قرار دیا ، باراک اوباما

اسامہ بن لادن کی موت کو آصف زرداری نے خوشی کی خبر قرار دیا ، باراک اوباما
November 18, 2020
 واشنگٹن (92 نیوز) سابق امریکی صدر باراک اوباما نے اپنی کتاب میں انکشاف کیا کہ اسامہ بن لادن کی موت کو آصف زرداری نے خوشی کی خبر قرار دیا۔ اوباما کے مطابق ایبٹ آباد میں القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد اُن کا خیال تھا کہ سب سے مشکل فون کال پاکستانی صدر آصف زرداری کو ہو گی لیکن اس کے برعکس انہوں نے فون پر خوشی کا اظہار کیا۔ اوباما لکھتے ہیں کہ صدر آصف زرداری اس فون کال پر واضح طور پر جذباتی تھے اور انھوں نے اپنی اہلیہ بینظیر بھٹو کا بھی ذکر کیا جنھیں القاعدہ سے منسلک شدت پسندوں نے ہلاک کیا تھا۔ اوباما کے مطابق پاکستانی حکام کو منصوبے کی بھنک بھی نہ پڑنے دی گئی تاہم پاکستانی حکومت نے افغانستان کے معاملے پر ہمارا بہت ساتھ دیا۔ سابق امریکی صدر نے یہ بھی انکشاف کیا نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن اس وقت نیوی سیلز کو پاکستان بھیجنے کیخلاف تھے۔ سیکریٹری دفاع رابرٹ گیٹس بھی اس حملے کے خلاف تھے۔