Thursday, April 18, 2024

آرمی چیف کا کوئٹہ کا دورہ ، نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے بات چیت

آرمی چیف کا کوئٹہ کا دورہ ، نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے بات چیت
November 17, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے بات چیت کی۔ https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1328760123074949129?s=20 ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے بلوچستان میں ترقی اور استحکام اہم ہے ۔ افواج پاکستان اور دیگر تمام اسٹیک ہولڈرز بلوچستان میں سماجی و معاشی ترقی کے لیے کردار ادا کر رہے ہیں۔ آرمی چیف نے پاک افغان اور پاک ایران بارڈر پر باڑ کے منصوبے کو بلوچستان کے امن کے لیے اہم قرار دیا۔ https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1328760138870689793?s=20 ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے انفنٹری اینڈ ٹیکٹکس اسکول کا بھی دورہ کیا اور اسکول کے تربیتی امور کا جائزہ لیا ۔ سپہ سالار کو نوجوان قیادت کے لیے نئے تربیتی طریقوں اور آن لائن امتحان کے نظام سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے کہا کہ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق جدید جنگی علوم میں مہارت ضروری ہے ۔