Saturday, April 27, 2024

جرمن پولیس کی کارروائی، نایاب زیورات کی چوری کے شبہ میں 3 افراد گرفتار

جرمن پولیس کی کارروائی، نایاب زیورات کی چوری کے شبہ میں 3 افراد گرفتار
November 17, 2020
 برلن (92 نیوز) جرمن پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 1 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے نایاب زیورات کی چوری کے شبہ میں 3 افراد گرفتار کر لیے۔ 1 سال قبل جرمن شہر ڈریسڈن کے گرین والٹ میوزیم میں دوسری جنگ عظیم سے لے کر اب تک کی سب سے بڑی چوری ہوئی تھی۔ میوزیم سے ایک ارب یورو جن کی مالیت پاکستانی روپے میں 188 ارب بنتی ہے کے ہیرے جواہرات اور نوادرات کو چور فلمی انداز میں لے اڑے تھے۔ چوری کا اسٹائل اور سی سی ٹی وی فوٹیج سے پتہ چلتا ہے کہ میوزیم میں ہالی وڈ فلم کی تھرلرمودی کی شوٹنگ ہو رہی ہے۔ پہلے چوروں نے پورے علاقے کی بجلی بند کی تاکہ الارم نہ بج سکے۔ پھر گرین والٹ میوزیم کی کھڑکی توڑی  اور اندر گھس کر قیمتی نوادرات کا صفایا کر دیا۔ ان زیوارت کا تعلق 18 ویں کے بادشاہ آگسٹن سے بتایا جاتا ہے۔ ایک سال بعد جرمن پولیس گرین والٹ میوزیم کی چوری کے شبے میں حرکت میں آئی۔ پولیس نے بھی آپریشن فلمی انداز میں کیا۔ 18 اپارٹمنٹس، گیراج اور گاڑیوں کی تلاشی لی۔ سڑکیں بلاک کر دیں۔ میڈیا کے مطابق آپریشن میں 16 سو سے زائد پولیس والوں نے حصہ لیا۔