Thursday, April 25, 2024

کراچی ، لنڈے کے گودام میں لگی آگ نے مزید چار گودام لپیٹ میں لے لیے

کراچی ، لنڈے کے گودام میں لگی آگ نے مزید چار گودام لپیٹ میں لے لیے
November 17, 2020

کراچی (92 نیوز) کراچی میں شیر شاہ قبرستان کے قریب لنڈے کے گودام میں لگی آگ 7 گھنٹے بعد بھی بے قابو ہو گئی ، آگ نے مزید 4 گوداموں کو لپیٹ میں لے لیا۔

فائر بریگیڈ کے ساتھ پاک بحریہ کے فائر ٹینڈرز بھی آگ بجھانے میں مصروف ہیں ۔  پانی کی قلت اور تنگ راستوں کے باعث امدادی ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق گوداموں سے اب بھی آگ کے شعلے بلند ہو رہے ہیں ، کے ایم سی فائر بریگیڈ کے 7 ٹینڈرز کے علاوہ پاک بحریہ کی فائر بریگیڈ بھی مدد کر رہے ہیں ،  تیز ہوا کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔