Tuesday, April 23, 2024

دھاندلی کے الزامات ، گلگت میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں کا ڈی سی آفس کے باہر دھرنا

دھاندلی کے الزامات ، گلگت میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں کا ڈی سی آفس کے باہر دھرنا
November 16, 2020
 گلگت (92 نیوز) دھاندلی کے الزامات لگاتے ہوئے گلگت میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے ڈی سی آفس کے باہر دھرنا دیا۔ بلاول بھٹو نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا اپنی جیتی ہوئی سیٹیں واپس لیں گے۔ چوری کی گئی سیٹیں واپس نہیں لے سکے تو اسلام آباد کا رخ کریں گے۔ گلگت بلتستان کو کٹھ پتلیوں، سلیکٹڈ کے حوالے نہیں کریں گے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا گلگت بلتستان کو کٹھ پتلیوں اور سلیکٹڈ کے حوالے نہیں کریں گے۔ انتہائی پوزیشن میں جانے پر مجبور نہ کیا جائے۔