Friday, March 29, 2024

گلگت بلتستان انتخابات، بلاول اور مریم نواز کا دھاندلی کا الزام، نتائج مسترد کردئیے

گلگت بلتستان انتخابات، بلاول اور مریم نواز کا دھاندلی کا الزام، نتائج مسترد کردئیے
November 16, 2020
لاہور (92 نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے گلگت بلتستان انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے نتائج مسترد کردیئے۔ https://twitter.com/BBhuttoZardari/status/1328257803107053568?s=20 چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ ان کے الیکشن چوری ہوئے ہیں، گلگت بلتستان کے عوام کے احتجاج میں شرکت کے لئے جارہا ہوں۔ https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1328231822434635776?s=20 اِدھرنائب صدر ن لیگ مریم نواز نے کہا پوری ریاستی طاقت، وفاداریاں تبدیل کرانے اور بدترین دھاندلی کے باوجود سادہ اکثریت بھی حاصل نہ کرنا شرمناک شکست ہے، ریت کی دیوار گرنے والی، کٹھ پتلی کا کھیل ختم ہونے کو ہے۔