Friday, April 26, 2024

ایل این جی ریفرنس، شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل پر فرد جرم عائد

ایل این جی ریفرنس، شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل پر فرد جرم عائد
November 16, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) ایل این جی ریفرنس میں احتساب عدالت نے شاہدخاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کردیا۔ احتساب عدالت نے سابق ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران الحق پر بھی فرد جرم عائد کردی، ملزم نے صحتِ جرم سے انکار کردیا۔ پانچ ملزمان پر ویڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم عائد کی گئی۔ عدالت نے تمام ملزمان کے انگوٹھے کے نشانات اور دستخط کے ساتھ شناختی کارڈ نمبرز لینے کی ہدایات کردی۔ عبداللہ خاقان عباسی پر کوویڈ کے باعث گھر پر عدالتی سٹاف کے ذریعے فرد جرم عائد کی گئی۔ عبداللہ خاقان عباسی نے بھی صحتِ جرم سے انکار کیا۔ ملزمان آغا جان اختر اور عظمیٰ عادل پر بھی فرد جرم عائد کردی گئی۔ عدالت نے نیب کے تین گواہان عبدالرشید، محمد حسان ، محمد نواز کو 19 نومبر کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جو چارج بنایا گیا بے بنیاد ہے، اِن کی حکومت آتی ہے تو نیب کو ختم کر کے چیئرمین نیب کے خلاف کارروائی کریں گے۔