Saturday, April 20, 2024

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی کورونا وائرس کا شکار

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی کورونا وائرس کا شکار
November 16, 2020
کراچی (92 نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو جمعے کو بخار ہوا تھا، کورونا کی علامات ظاہر ہوئیں جس پر ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا۔ ڈاکٹرز کی ہدایت پر وزیراعلیٰ نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔ ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق مراد علی شاہ کی طبیعت بہتر ہے، معمول کی سرگرمیاں معطل کردیں ہیں۔ https://twitter.com/shiblifaraz/status/1328227360525725697?s=20 اِدھر وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے ٹویٹ میں کہا، ‏وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔ اللہ تعالی اِنہیں شفاء کاملہ عطا فرمائے۔ انہوں نے عوام سے اپیل ہے کہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہو کر خود کو اور دوسروں کو کورونا وباء سے محفوظ رکھیں۔ دوسری طرف صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ سیکرٹری داخلہ سندھ ڈاکٹر عثمان چاچڑ کورونا میں مبتلا ہو گئے۔ قومی ادارہ برائے امراض قلب کراچی کے تین، چلڈرن اسپتال نارتھ ناظم آباد کے 4 ڈاکٹر کورونا کا شکار ہو گئے۔