Friday, April 26, 2024

نوشہرہ میں بس گہری کھائی میں جا گری، 8 افراد جاں بحق، 11 زخمی

نوشہرہ میں بس گہری کھائی میں جا گری، 8 افراد جاں بحق، 11 زخمی
November 16, 2020
نوشہرہ (92 نیوز) نوشہرہ میں زیارت کاکاصاحب سے آنے والی بس گہری کھائی میں جا گری، حادثے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 11 شدید زخمی ہوگئے۔ ترجمان قاضی میڈیکل کمپلیکس کے مطابق زیارت کاکاصاحب حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں بچے، خواتین اور مرد شامل ہیں۔ اسپتال ترجمان کے مطابق 11 شدید زخمیوں میں سے ایک کو پشاور ریفر کر دیا گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔ فوری امدادی آپریشن کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔