Friday, April 26, 2024

کورونا کی دوسری لہر کا پھیلاؤ خطرناک ، 32 افراد جان کی بازی ہار گئے

کورونا کی دوسری لہر کا پھیلاؤ خطرناک ، 32 افراد جان کی بازی ہار گئے
November 15, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) کورونا کی دوسری لہر کا پھیلاؤ خطرناک حد تک بڑھ گیا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 32 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 2 ہزار 443 نئے کیسز  سامنے آئے جبکہ 32 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ اموات کی مجموعی تعداد 7 ہزار 141 ، ایکٹو کیسز کی تعداد 26 ہزار 538 جبکہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 23 ہزار 225 ہو گئی ۔ ترجمان کا کہنا ہے ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 56 ہزار 904 تک پہنچ گئی ۔ سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 54 ہزار 738 ، پنجاب میں 1 لاکھ 9 ہزار 993 ، کے پی کے میں 41 ہزار 990 ، بلوچستان میں 16 ہزار 393 ، اسلام آباد میں 23 ہزار 994 ، آزاد جموں و کشمیر میں 5 ہزار 349 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 447 ہے ۔