Friday, April 26, 2024

پی ایس ایل فائیو پلے آف میچز، آج سلطانز اور کنگز، قلندرز اور زلمی کا مقابلہ ہوگا

پی ایس ایل فائیو پلے آف میچز، آج سلطانز اور کنگز، قلندرز اور زلمی کا مقابلہ ہوگا
November 14, 2020
کراچی (92 نیوز) کون ہوگا پی ایس ایل فائیو کا نیا چیمپئن؟، فیصلہ آج سے شروع ہونے والے پلے آف میچز میں ہوگا، پہلے کوالیفائرمیں ملتان سلطانز اور کراچی کنگز مدمقابل ہوں گے، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی  کے درمیان ایلیمینیٹرمیں جوڑ پڑے گا۔ پاکستان سپرلیگ سیزن فائیو کے سنسنی خیز پلے آف مرحلے کیلئے نیشنل اسٹیڈیم کراچی تیار ہے، سہ پہر تین بجے پہلے کوالیفائر میں ملتان سلطانز اور کراچی کنگز میں جوڑپڑے گا۔ فاتح ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی۔ رات آٹھ بجے لاہورقلندر اور پشاور زلمی کےدرمیان”پہلا ایلیمنیٹر‘‘کھیلا جائے گا۔ ہارنےوالی ٹیم ایونٹ سےآؤٹ ہوجائے گی، جیتنے والی ٹیم فائنل تک رسائی کیلئے پندرہ نومبر کو دوسرا کوالیفائر کھیلے گی جس میں اسکا مقابلہ پہلے کوالیفائر کی شکست خورہ ٹیم سے ہوگا۔ میگا ایونٹ کا فائنل 17 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ پی ایس ایل فائیو میں کراچی کنگز کے بابر اعظم 345 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکور رہیں۔ سب سے بڑی انفرادی اننگز کا ریکارڈ لاہورقلندرز کے کرس لین کے پاس ہے، جنہوں نے ملتان سلطانز کیخلاف ناقابل شکست رہتے ہوئے پچپن گیندوں پر ایک سو تیرہ رنز بنائے تھے۔ سب سے زیادہ پندرہ وکٹیں حاصل کرنیوالے محمد حسنین کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرزپلے آف کیلئے کوالیفائی نہیں کرسکی، لاہورقلندرز کے شاہین شاہ آفریدی تیرہ وکٹوں کے ساتھ دوسرے اور وہاب ریاض گیارہ وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔