Tuesday, April 23, 2024

کورونا کی دوسری لہر، 24 گھنٹے میں 17 مریض جاں بحق، 2165 نئے کیسز

کورونا کی دوسری لہر، 24 گھنٹے میں 17 مریض جاں بحق، 2165 نئے کیسز
November 14, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا کی  دوسری لہر میں تیزی آگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 17 اموات، 2165 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 24 ہزار سے بڑھ گئی۔ گزشتہ روز 34 ہزار 535 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 2165 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 17 افراد جان کی بازی ہارگئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 7 ہزار 109، ایکٹو کیسز کی تعداد 24 ہزار 938 جبکہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 22 ہزار 414 ہوگئی۔ ترجمان کا کہنا ہے ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 54 ہزار 461 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 53 ہزار 873، پنجاب میں 1 لاکھ 9 ہزار 309، کے پی کے میں 41 ہزار 723، بلوچستان میں 16 ہزار 328، اسلام آباد میں 23 ہزار 533، آزاد جموں و کشمیر میں 5 ہزار 261 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 434 ہے۔ ترجمان کے مطابق گذشتہ روز 34 ہزار 535 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں اب تک 48 لاکھ 81 ہزار 640 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات دستیاب ہیں جبکہ 1 ہزار 521 کورونا مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔