Saturday, April 20, 2024

ایل اوسی، بھارتی فائرنگ سے 4 شہری شہید اور 12 زخمی

ایل اوسی، بھارتی فائرنگ سے 4 شہری شہید اور 12 زخمی
November 13, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے اطراف مختلف سیکٹروں میں بلا اشتعال فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے نتیجے میں 4 شہری شہید اور 12 زخمی ہوگئے۔ مودی سرکار اور بھارتی فورسز کی ایک اور گھناؤنی سازش بے نقاب ہوگئی، آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز کی 7 اور 8 نومبر کی درمیانی شب حریت پسندوں سے جھڑپ ہوئی۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں جھڑپ میں 4 بھارتی فوجی مارے گئے۔ بھارت سبکی سے بچنے کے لیے اُوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا۔ بھارت  نے  ہزیمت مٹانے کیلئے 13 نومبر کو ایل اوسی کے تمام سیکٹرز پر گولہ باری کی، بزدل دشمن کی نہتے شہریوں پر بھی گولہ باری ، چار شہری شہید 12 زخمی ہوگئے آئی ایس پی آر کے مطابق دشمن کے بزدلانہ وار کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا، پاک فوج نے چن چن کرگولہ باری کرنیوالی کئی  بھارتی فوجی چوکیوں کو تباہ کر دیا۔ دشمن کیخلاف بہادری سے لڑتے ہوئے پاک فوج کا ایک جوان شہید، 5 زخمی ہوگئے۔