Friday, April 19, 2024

ماڑی پور میں ہاکس بے روڈ پر گھر میں آتشزدگی ، تمام افراد بحفاظت نکال لئے گئے

ماڑی پور میں ہاکس بے روڈ پر گھر میں آتشزدگی ، تمام افراد بحفاظت نکال لئے گئے
November 12, 2020

کراچی (92نیوز) کراچی ماڑی پور میں ہاکس بے روڈ پر گھر میں آگ بھڑک اٹھی، تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ۔

بھڑکنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، رہائش پذیر افراد کو نکال لیا گیا ، فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پا لیا۔

ادھر انڈا موڑ کے قریب کھڑی بسوں کو اچانک آگ لگ گئی جس کے باعث متعدد بسیں جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئیں۔