Friday, April 19, 2024

پنجاب میں کورونا وائرس کی دوسری لہر،حکومت کا سخت اقدامات کا فیصلہ ، ذرائع

پنجاب میں کورونا وائرس کی دوسری لہر،حکومت کا سخت اقدامات کا فیصلہ ، ذرائع
November 10, 2020

لاہور(92 نیوز) پنجاب میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا پھیلاؤ جاری ہے ، حکومت نے سخت اقدامات کا فیصلہ کرلیا ،  اگر کسی علاقے میں شرح پھیلاؤ 3 فیصد سے بڑھتا ہے تو پھر اسے مکمل سیل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق  پنجاب حکومت نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے حوالے سے سخت پابندیاں لگانے کا فیصلہ کر لیا ، کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا نے سخت اقدامات اپنانے کی منظوری دے دی ۔

ذرائع کے مطابق زیادہ کیسز والے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت مکمل سیل کیا جائے گا،3 فیصد سے زیادہ شرح پھیلاؤ والے علاقوں کو 14 دن کے لیے سیل کیا جائے گا، ان علاقوں میں تمام قسم کی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہو گی۔

ذرائع کے مطابق شاپنگ مالز،بازار اور شادی ہالز میں بغیر ماسک کی پابندی والے زیادہ کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔