Saturday, April 20, 2024

ڈاکٹرعارف علوی کا چودھری پرویزالہٰی سے ٹیلیفونک رابطہ، چودھری شجاعت حسین کی صحت سے متعلق دریافت کیا

ڈاکٹرعارف علوی کا چودھری پرویزالہٰی سے ٹیلیفونک رابطہ، چودھری شجاعت حسین کی صحت سے متعلق دریافت کیا
November 9, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے چودھری پرویز الہٰی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور چودھری شجاعت حسین کی صحت سے متعلق دریافت کیا۔ چودھری نثار نے بھی اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کو فون کیا اور چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کی۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے بھی چودھری پرویز الٰہی کو ٹیلی فون کیا اور سینئر سیاست دان کی خیریت دریافت کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان نے  چوہدری سالک حسین کو ٹیلیفون کیا اور چوہدری شجاعت حسین کی طبیعت دریافت کی۔ پرنسپل سمز میڈیکل کالج پروفیسر محمد امجد نے چودھری شجاعت کی حالت اطمینان بخش قرار دے دی۔ تحریک انصاف کے رہنما علیم عادل شیخ  بھی چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کرنے کیلئے سروسز اسپتال پہنچے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ چودھری شجاعت حسین کی  تیمار داری کیلئے آئے ہیں۔ چودھری سالک حسین اور چودھری صالح حسین سے ملاقات ہوئی ہے۔ چودھری شجاعت حسین پہلے سے کافی بہتر ہیں۔ ادھر مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سلمان رفیق، صوبائی وزیر ہاوسنگ میاں محمودالرشید اور گوہر اعجاز بھی سروسز اسپتال پہنچے اور سینئر سیاستدان کی خیریت دریافت کی۔