Friday, March 29, 2024

سلیکٹڈ حکومت کو 2 سال ہوگئے، عمران خان نے آپ کیلئے کیا کیا؟، بلاول

سلیکٹڈ حکومت کو 2 سال ہوگئے، عمران خان نے آپ کیلئے کیا کیا؟، بلاول
November 9, 2020
نگر (92 نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت کو 2 سال ہوگئے،عمران خان نے آپ کیلئے کیا کیا؟، حکومت نے گلگت بلتستان کیلئے ایک منصوبہ نہیں دیا، سبسڈی میں کٹوتی کی۔ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے نگر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی بی شہید کا مشن ملکر مکمل کریں گے، کارکنوں کی جدوجہد پر فخر ہے، صوبہ تو پیپلزپارٹی نے بنا دیا تھا، اب ایک قدم آگے چلنا ہے۔ گلگت بلتستان صوبہ ہمارے منشور کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو نے گلگت سے ایف سی آر کا خاتمہ کیا، الیکشن کے دوران کہتے ہیں کہ گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ دیں گے۔ ذوالفقارعلی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے نامکمل مشن کو مکمل کریں گے۔ بلاول بھٹو بولے کہ سینٹ اور قومی اسمبلی میں نمائندگی گلگت بلتستان کے لوگوں کا مطالبہ ہے۔ عمران خان نے گندم پر سبسڈی میں کٹوتی کی۔