Tuesday, April 23, 2024

بارسلونا نے ریئل بیٹس، بائرن میونخ نے ڈورٹمنڈ اور چیلسی نے شیفلڈ یونائیٹڈ کو ہرادیا

بارسلونا نے ریئل بیٹس، بائرن میونخ نے ڈورٹمنڈ اور چیلسی نے شیفلڈ یونائیٹڈ کو ہرادیا
November 8, 2020
بارسلونا (92 نیوز) اسپینش فٹبال لیگ میں بارسلونا نے ریئل بیٹس کو دو کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے دی، جرمن فٹبال لیگ میں بائرن، میونخ نے ڈورٹمنڈ کو تین دو سے  پچھاڑ دیا، انگلش پریمیئر لیگ میں چیلسی کی ٹیم نے شیفلڈ یونائیٹڈ کے خلاف کامیابی سمییٹ لی۔ دنیا بھر کی فٹبال لیگز میں زبردست مقابلے جاری ہیں، اسپینش لیگ میں بارسلونا نے رئیل بیٹس کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کی، بارسلونا نے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے شاندار کھیل کی بدولت رئیل بیٹس کو دو کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی، لیونل میسی نے  دو گول اسکور کیے۔ جرمن فٹبال لیگ میں بائرن میونخ نے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا، بائرن میونخ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈورٹمنڈ کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔ انگلش پریمیئر لیگ میں چیلسی اور شیفلڈ یونائیٹڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں، چیلسی نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے دھول چٹائی، پریمیئر لیگ میں پہلے کھیلے گئے میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے ایورٹن  ؑکو تین ایک سے ہرادیا۔