Wednesday, April 24, 2024

کورونا نے مزید 20 افراد کی جان لے لی، ایک ہزار 502 نئے کیسز رپورٹ

کورونا نے مزید 20 افراد کی جان لے لی، ایک ہزار 502 نئے کیسز رپورٹ
November 7, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا کیسز روز بروز بڑھنے لگے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1502 نئے کیسز سامنے آئے اور 20 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ 3 لاکھ 17 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوگئے۔ گذشتہ روز 34 ہزار 400 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 1502 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 20 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ اموات کی  کل تعداد 6 ہزار 943 ہو گئی۔ ترجمان کے مطابق صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 17 ہزار 898 ہو گئی جبکہ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 16 ہزار 912 ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 41 ہزار 753 ہو گئی ہے۔ سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 48 ہزار 922، پنجاب میں 1 لاکھ 6 ہزار 208، کے پی کے میں 40 ہزار 285، بلوچستان میں 16 ہزار 41، اسلام آباد میں 21 ہزار 302، آزاد جموں و کشمیر میں 4652 اور گلگت بلتستان میں 4343 ہے۔ ترجمان کے مطابق گذشتہ روز 34 ہزار 400 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے۔  ملک بھر میں اب تک 46 لاکھ 43 ہزار 913 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ 734 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات دستیاب ہیں۔ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد 1857 ہے جبکہ 1 ہزار 57 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔