Friday, April 26, 2024

مظفرگڑھ، پولیس اہلکار پر تشدد کرنیوالا سابق ن لیگی ایم پی اے گرفتار

مظفرگڑھ، پولیس اہلکار پر تشدد کرنیوالا سابق ن لیگی ایم پی اے گرفتار
November 7, 2020
مظفرگڑھ (92 نیوز) مظفرگڑھ میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن میں پولیس اہلکار پر تشدد کرنیوالے سابق ایم پی اے کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق سابق ایم پی اے حماد نواز ٹیپو نے ڈیوٹی پر موجود ایلیٹ فورس اہلکار کے ساتھ بدسلوکی کی۔ تھانہ سٹی مظفرگڑھ میں قانون کے مطابق سابق ایم پی اے کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا گیا ہے۔