Friday, April 26, 2024

وزیراعلیٰ بزدار اور شاہ محمود کی ملاقات، اداروں کو متنازعہ بنانیکی مہم کی شدید مذمت

وزیراعلیٰ بزدار اور شاہ محمود کی ملاقات، اداروں کو متنازعہ بنانیکی مہم کی شدید مذمت
November 6, 2020
لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی ملاقات میں اداروں کو متنازعہ بنانے کی مہم کی شدید مذمت کی گئی۔ وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار سے بات چیت میں کہا کہ ملکی وقار کے منافی رویئے کی وجہ سے اپوزیشن اتحاد کا شیرازہ بکھر رہا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ملاقات!، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے اُمور، سیاسی صورتحال اور جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عثمان بزدار اور شاہ محمود قریشی نے اداروں کو متنازعہ بنانے کی مذموم مہم کی شدید مذمت کی، عزم ظاہر کیا کہ سازشوں کا مقابلہ کیا جائے گا، قومی اداروں کے وقار پر حرف نہیں آنے دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ افراتفری پھیلانے کی کوشش کرنے والے دشمن کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی بولے قومی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار نے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعظم کے ”کامیاب جوان پروگرام“ اور ٹائیگرز فورس کے امور پر بات چیت کی گئی۔