Friday, April 19, 2024

ملک بھر میں کورونا کے وار مزید تیز ، 30 افراد جان کی بازی ہار گئے

ملک بھر میں کورونا کے وار مزید تیز ، 30 افراد جان کی بازی ہار گئے
November 6, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا کے وار مزید تیز ہو گئے۔ 30 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 923 ہو گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اعدادو شمار کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے ایک ہزار 376 نئے کیسز اور 30  اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد اموات کی  مجموعی  تعداد 6 ہزار 923  ہو گئی۔ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 17 ہزار 86 ہے ۔ ایکٹو کیسز 16 ہزار 242 تک پہنچ گئے۔ ترجمان کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 40 ہزار 251 ہو گئی ہے ۔ سندھ ایک لاکھ 48 ہزار 343 کے ساتھ سرفہرست، پنجاب میں 1 لاکھ 5 ہزار 856 ، کے پی کے میں 40 ہزار 148 ، بلوچستان میں 16 ہزار 33 ، اسلام آباد میں 20 ہزار 967 ، آزاد جموں و کشمیر میں 4572 اور گلگت بلتستان میں 4332 ہے ۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ  گذشتہ روز 35 ہزار 745 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے ۔ ملک بھر میں اب تک 46 لاکھ 9 ہزار 513 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں ۔ 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات دستیاب ہیں ۔ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد 1870 ہے جبکہ 995 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔