Saturday, April 20, 2024

ون ڈے کی نئی رینکنگ ، فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی 16 ویں نمبر پر آگئے

ون ڈے کی نئی رینکنگ ، فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی 16 ویں نمبر پر آگئے
November 4, 2020
 دبئی (92 نیوز) آئی سی سی نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کر دی ۔ فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی بہترین رینکنگ حاصل کرتے ہوئے 16 ویں نمبر پر آگئے۔ باؤلرز کے ٹاپ ٹین میں شامل واحد پاکستانی باؤلر محمد عامر آٹھویں نمبر پر براجمان ہیں۔ نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کا پہلا اور بھارت کے جسپریت بھمرا کا دوسرا نمبر ہے۔ بلے بازوں کی درجہ بندی میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی تیسری پوزیشن برقرار ہے۔ امام الحق کا 12 واں ، فخر زمان اٹھارویں نمبر پر ہیں۔ فہرست میں بھارت کے ویرات کوہلی سرفہرست  جبکہ روہت شرما  کا دوسرا نمبر ہے۔ آل راؤنڈر کیٹگری میں پاکستان کے عماد وسیم ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر آگئے۔ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن  پہلے نمبر پر موجود ہیں۔