Saturday, May 11, 2024

امریکا میں صدارتی الیکشن ، مختلف ریاستوں میں پولنگ کا عمل جاری

امریکا میں صدارتی الیکشن ، مختلف ریاستوں میں پولنگ کا عمل جاری
November 4, 2020
واشنگٹن (92 نیوز) ڈونلڈ ٹرمپ صدر رہیں گے؟ یا جو بائیڈن اقتدار سنبھالیں گے؟، حکمران ری پبلکن اور اپوزیشن ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدواروں میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے ۔ امریکا میں صدارتی الیکشن کے حواکے سے مختلف ریاستوں میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔ کئی علاقوں میں ووٹروں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ مجموعی طور پر 580 الیکٹورل ووٹوں میں سے 270 لینے والا جیت جائے گا۔ اس بار الیکشن پر ملک بھر میں دنگے اور فساد کا بھی شدید خطرہ ہے، رپورٹس کے مطابق الیکشن کے دن سے قبل اسلحے کی دکانوں پر لوگوں کی طویل قطاریں نظر آئیں اور لوگوں کی بڑی تعداد نے نئے ہتھیار خریدے۔ ماہرین کا اندازہ ہے کہ اس بار 65 فیصد ٹرن آوٹ متوقع ہے جو کہ 1908 کے بعد بلند ترین ہو گا، البتہ نتائج کے اعلان میں تاخیر کا خدشہ ہے۔ امریکا کے بڑے انتخابی معرکے کی خصوصی کوریج 92 نیوز پر جاری ہے۔ ہمارے نمانندگان، سینئر تجزیہ کار۔ ری پبلکن اور ڈیموکریٹس پارٹیوں کے رہنما نائنٹی ٹو نیوز کی خصوصی ٹرانسمشن کا حصہ بن رہے ہیں۔