Friday, April 26, 2024

لاہور کی فضا دنیا بھر میں آلودہ ترین قرار

لاہور کی فضا دنیا بھر میں آلودہ ترین قرار
November 3, 2020

لاہور(92 نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور  کی فضا دنیا بھر میں آلودہ ترین قرار دے دی گئی ، شہر کا مجموعی طور پر ایئر کوالٹی انڈیکس261  تک پہنچ گی،دوسری جانب 60 فیصد سے زائد فضائی آلودگی کا سبب گاڑیوں کا دھواں قرار دیا گیا ہے، سی ٹی او کے مطابق ٹریفک میں تعطل سموگ میں اضافے کا باعث ہے۔

لاہور میں فضائی آلودگی کاسب سے بڑا سبب گاڑیوں کا دھواں قرار دیا گیاہے ، سی ٹی او کے مطابق ٹریفک کی روانی میں تعطل اسموگ میں اضافے کاباعث ہے ، انہوں نے کہا کہ دوسوسولہ مقامات پر ٹریفک بلاک کی نشاندہی کرچکے ہیں۔

ڈی جی ایل ڈی اے کوہدایت کی گئی ہے کہ ٹریفک بلاک کاسلسلہ روکنے کے لئے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جائے،پنجاب کابینہ نےپچھلے ماہ کے آغاز میں سموگ کوآسمانی آفت قراردیاتھا۔

کابینہ کے فیصلے کے بعد پنجاب کے ڈپٹی کمشنرز کو ریلیف کمشنرز کے اختیارات دیئے گئے ، پنجاب حکومت کے ایک نوٹیفکیشن میں قراردیاگیاتھا کہ کوروناکی دوسری لہر میں سموگ بہت مہلک اثرات مرتب کرسکتی ہے۔

سموگ اور فضائی آلودگی سانس کی بیماریوں کا باعث بنتی ہےاور اس کی زیادتی کی وجہ سے پھیپھڑے بھی متاثرہوتے ہیں۔