Friday, April 26, 2024

پی ٹی آئی رہنماؤں کا اجلاس، اپوزیشن کی بلیک میلنگ کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی رہنماؤں کا اجلاس، اپوزیشن کی بلیک میلنگ کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا فیصلہ
November 2, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اپوزیشن کی بلیک میلنگ کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس کے دوران پارٹی ترجمانوں نے کہا ایاز صادق اور پی ڈی ایم قیادت کے بیانات سے ان کا ایجنڈا کھل کر سامنے آگیا، ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی اپوزیشن کی کرپشن سے عوام کو آگاہ کریں۔ اجلاس میں اپوزیشن کے ریاست مخالف بیانیے کو کاؤنٹر کرنے کے لیے حکمت عملی طے کر لی گئی۔ وزیراعظم نے حکومتی بیانیہ اور اقدامات کو موثر طریقے سے اجاگر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا عوامی فلاح کے اقدامات سے عوام کو آگاہ کیا جائے۔ ارکان متحرک ہوجائیں، اپوزیشن کے جلسوں کا مقصد صرف این آر او ہے۔ اپوزیشن جماعتیں عوام کی بجائے ذاتیات کی سیاست کر رہی ہیں۔ اپوزیشن اور پاکستان کے مفادت الگ الگ ہیں۔