Thursday, March 28, 2024

عوام سے بڑے پیمانے پر مبینہ فراڈ، نیب راولپنڈی نے 2 ریفرنس دائر کر دیئے

عوام سے بڑے پیمانے پر مبینہ فراڈ، نیب راولپنڈی نے 2 ریفرنس دائر کر دیئے
November 2, 2020
 راولپنڈٰی (92 نیوز) عوام سے بڑے پیمانے پر مبینہ فراڈ پر نیب راولپنڈی نے 2 ریفرنس دائر کر دیئے۔ حافظ عبدالماجد کیخلاف مضاربہ کے نام پر 59 ملین فراڈ کا ریفرنس دائر جبکہ عبدالرحمٰن نامی ملزم کیخلاف سرمایہ کاری کے نام پر 402 ملین روپے فراڈ کا ریفرنس دائر کیا گیا۔ نیب کے مطابق ملزموں نے عوام کو پرکشش منافع کے نام پر لوٹا۔ ملزمان کیخلاف عوامی شکایات کی بنیاد پر کارروائی کا آغاز کیا گیا تھا ۔ ملزمان کیخلاف تحقیقات کے دوران ٹھوس شواہد سامنے آئے ۔ ملزمان نے شہریوں کو خون پسینے کی کمائی سے محروم کیا۔ ملزمان کیخلاف ٹرائل شروع کر کے سخت سزا دی جائے۔