Thursday, April 18, 2024

اپوزیشن جماعتیں مایوسی کا شکار،غیر فطری اتحاد کی شکست کا آغاز ہو چکا ، عثمان ڈار

اپوزیشن جماعتیں مایوسی کا شکار،غیر فطری اتحاد کی شکست کا آغاز ہو چکا ، عثمان ڈار
November 2, 2020

لاہور(92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہناہے کہ اپوزیشن جماعتیں مایوسی کا شکار ہیں، غیر فطری اپوزیشن اتحاد کی شکست و ریخت کا آغاز ہو چکا ہے۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ  اقتدار کی ہوس میں اداروں کے خلاف باتیں کرنے والے ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں، سیاست وقار اور متانت کا نام ہے، بدتہذیبی کی سیاست  نہیں چلے گی، پاکستان کے ادارے ہمارا وقار ہیں، اداروں کی عزت واحترام پر حرف نہیں آنے دیں گے۔