Friday, April 19, 2024

پرویز خٹک کے جلسے میں ہوائی فائرنگ ، وزیر دفاع کااظہار برہمی

پرویز خٹک کے جلسے میں ہوائی فائرنگ ، وزیر دفاع کااظہار برہمی
November 2, 2020

پشاور(92نیوز) پشاور میں وزیردفاع پرویز خٹک کے جلسے میں ہوائی فائرنگ کی گئی ،سابق تحصیل نائب ناظم فواد خان کے حجرے میں جلسے کے دوران فائرنگ کی گئی۔

پرویزخٹک کے بار بار منع کرنے کے باوجود فائرنگ جاری رہی جب کہ فائرنگ سے جلسے میں شریک کارکن خوف و ہراس میں مبتلا رہے ۔ پرویزخٹک نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کارکنوں پر غصہ نکال دیا۔

دوسری جانب تلہ گنگ کےمعروف سماجی شخصیت کے بیٹے کی شادی میں ہوائی فائرنگ ہوتی رہی ۔  ذرائع کےمطابق شادی کی تقریب میں سرعام فائرنگ  ہوئی جبکہ پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔

ویڈیو وائرل ہونے کے باوجود پولیس کارروائی سے گریزاں ہے۔