Friday, April 26, 2024

شہرام ترکئی کے حلقے میں اپنی مدد آپ کے تحت پل کی تعمیر شروع کردی

شہرام ترکئی کے حلقے میں اپنی مدد آپ کے تحت پل کی تعمیر شروع کردی
November 2, 2020

صوابی(92 نیوز) صوبائی وزیرتعلیم خیبرپختونخوا شہرام ترکئی کے حلقے کے عوام کی کسی نے نہ سنی توعلاقہ مکینوں نے پل کی تعمیرکیلئے چندہ شروع کر دیا ۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت پل کی تعمیر بھی شروع کردی۔

صوابی کے علاقے شیوہ میں پل سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے علاقہ مکینوں کو ندی عبور کرنا مشکل ہوگیا، گاؤں کے مکینوں نے پل کی دوبارہ تعمیر کے لئے عوامی نمائندوں سے رابطہ کیا لیکن کئی ماہ بعد بھی پل کی تعمیر نہ ہو سکی۔

صوبائی وزیرتعلیم شہرام ترکئی کے حلقے میں واقع اس گاؤں کے مکینوں کی فریاد کی شنوائی نہ ہوئی تو انہوں نے چندہ جمع کرنا شروع کر دیا  ،چندے کے پیسوں سے اپنی مدد آپ کے تحت پل کی تعمیر بھی شروع کر دی۔

شیوہ اور گرد و نواح کے عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر پل کی تعمیر کا ان کا مطالبہ پورا نہ ہوا تو وہ احتجاج کریں گے۔