Saturday, April 20, 2024

چودھری پرویزالہٰی سے ن لیگ کے پارٹی عہدیداروں کی ملاقاتیں ، مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان

چودھری پرویزالہٰی سے ن لیگ کے پارٹی عہدیداروں کی ملاقاتیں ، مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان
November 1, 2020
لاہور (92 نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی سے نارروال سے ن لیگ کے پارٹی عہدیداروں اور سابق تحصیل ناظم شکرگڑھ چودھری محمد احمد سنگھراں و دیگر کی ملاقاتیں ہوئیں۔ مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ اس موقع پر افضال ورک، رانا استخار، ناصر اقبال خان، ملک شکیل اعوان ایڈووکیٹ، یونس ملک، محمد شہزاد ایڈووکیٹ، سلمان قریشی ایڈووکیٹ اور مخدوم نسیم ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا یہ کہاں کا انصاف ہے کہ یوکرائن کا کسان تو خو شحال ہو اور ہمارے کسان بے حال۔ گندم کی امدادی قیمت 2 ہزار فی چالیس کلو ہی سب سے زیادہ ضروری ہے۔ سندھ حکومت کے عمل کرنے والوں اور نیشنل اسمبلی کے جن ممبران نے گندم کی امدادی قیمت 2 ہزار مقرر کرنے کی آواز اُٹھائی اُن کا شکریہ۔ چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا 1600 والا لالی پوپ اپنی جیب میں رکھیں کسی اور کام آئے گا۔ گندم کی مارکیٹ میں قیمت 24 سو روپے فی چالیس کلو ہے۔ پاکستان کا کسان خوشحال نہیں تو ملک کی اکانومی پر برا اثر پڑے گا۔ دنیا کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں اپنے کسانوں کو مراعات دینا ہونگی۔ چودھری محمود سنگھراں، ناصر چوہان نے کہا چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کاوژن لے کر آگے بڑھائیں گئے۔ اسی وژن میں سب کی فلاح ہے۔ اسی مشن کو لے کر آگے بڑھنا ہماری ترجیح ہے۔