Wednesday, May 8, 2024

اپوزیشن رہنماؤں کو منفی سیاست سے توبہ کر لینی چاہیے ، عثمان بزدار

اپوزیشن رہنماؤں کو منفی سیاست سے توبہ کر لینی چاہیے ، عثمان بزدار
November 1, 2020
لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا اپوزیشن رہنماؤں کو منفی سیاست سے توبہ کر لینی چاہیے۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا اپوزیشن کا حالیہ بیانیہ پاکستان کے بیانیے کے یکسر خلاف ہے۔ 22 کروڑ عوام پاکستان کے خلاف کوئی مذموم سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ اپوزیشن نے پاکستان کے مفادات کو داؤ پر لگانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ اپوزیشن رہنماؤں نے کورونا کی دوسری لہر کے باوجود اجتماعات کی سیاست سے گریز نہیں کیا۔ شہریوں کی زندگیوں اور صحت سے کھیلنے والے اپوزیشن رہنماؤں کے سینے میں عوام کا کوئی درد نہیں۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا عوام کے مسائل سے بے خبر اپوزیشن صرف سیاسی پوائنٹ سکورنگ  میں لگی ہوئی ہے۔ اپوزیشن نے عوام کے ساتھ کھڑا ہونے کی بجائے انہیں تقسیم کرنے کی مذموم کوشش کی۔ اپوزیشن کا منفی کردار قابل مذمت ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان نے ہمیشہ قومی مفاد کو ترجیح دی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے ذاتی مفاد کی خاطر پاکستان کے مفادات کو نظر انداز کیا ۔ اپوزیشن رہنماؤں کو پاکستان مخالف بیانیے کا حساب دینا پڑے گا۔