Wednesday, April 24, 2024

جوبائیڈن نے صدر ٹرمپ کو پیوٹن کا پالتو، نیٹو کا جوکر قرار دیدیا

جوبائیڈن نے صدر ٹرمپ کو پیوٹن کا پالتو، نیٹو کا جوکر قرار دیدیا
November 1, 2020
واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدارتی انتخابات میں سیاسی گہما گہمی عروج پر ہے، لفظی گولہ باری بھی تیز ہوگئی، ڈیمو کریٹک اُمیدوار جوبائیڈن نے صدر ٹرمپ کو پیوٹن کا پالتو، نیٹو کا جوکر قرار دے دیا۔ ڈیمو کریٹک اُمیدوار جوبائیڈن کہتے ہیں کہ امریکی صدر کورونا پر قابو پانے میں مکمل ناکام ہو گئے۔ وباء ٹرمپ کے جانے سے ہی جا سکتی ہے۔ اِدھر سابق امریکی صدر باراک اوباما نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ صدارت کو رئیلٹی شو کے طور پر چلا رہے ہیں۔