Tuesday, April 23, 2024

کورونا کے بڑھتے کیسز، برطانیہ کا ملک بھر میں دوبارہ لاک ڈاؤن کا اعلان

کورونا کے بڑھتے کیسز، برطانیہ کا ملک بھر میں دوبارہ لاک ڈاؤن کا اعلان
November 1, 2020
لندن (92 نیوز) کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر برطانیہ نے بھی ملک بھر میں دوبارہ لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں لاک ڈاؤن ایک ماہ کیلئے لگایا گیا ہے جو2 دسمبر تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا لاک ڈاون کے دوران ریسٹورنٹس اور بارز بند رہیں گے جبکہ شہریوں کےبلا ضرورت گھروں سے نکلنے پر پابندی ہوگی۔ یورپی ممالک بیلجیم اور پرتگال میں بھی کورونا لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا گیا ہے۔ جرمنی، فرانس، سپین اور اٹلی پہلے ہی نئی پابندیاں متعارف کرواچکے ہیں۔