Friday, April 26, 2024

وزیراعظم کا ترک صدر کو ٹیلی فون، زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِافسوس

وزیراعظم کا ترک صدر کو ٹیلی فون، زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِافسوس
November 1, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) ترکی میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر وزیراعظم عمران خان نے اظہارِافسوس کیا، ترک صدر کو ٹیلی فون میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی، ترکی کو ہر ممکن تعاون کی پیش کش بھی کردی۔ وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر طیب رجب اردوان کو ٹیلی فون کیا، زلزلے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا، زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔ وزیراعظم نے غم کی اس گھڑی میں ترک صدر کو تعاون کو پیش کش بھی کی، اِن کا کہنا تھا کہ پاکستان ترک بہن بھائیوں کے دُکھ میں برابر کا شریک ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 2005 کے زلزلے میں ترکی نے جس طرح پاکستان کا ساتھ دیا تھا، وہ نہیں بھول سکتے، مشکل گھڑی میں ترک بہن بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔