Thursday, April 18, 2024

ایاز صادق کی قومی اسمبلی میں تقریر پر آج بھی بھارتی میڈیا شادیانے بجاتا رہا

ایاز صادق کی قومی اسمبلی میں تقریر پر آج بھی بھارتی میڈیا شادیانے بجاتا رہا
October 30, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) سابق اسپیکر اور موجودہ رکن قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قومی اسمبلی میں کی جانے والی تقریر پر آج بھی بھارتی میڈیا شادیانے بجا رہاہے۔ بھارت ایاز صادق کے بیان کو دیکھا دیکھا کر بھارتی فوج کے مورال کو بحال کرنے کی ناکام کاشش کررہا ہلے۔ ن لیگ کے سینئیر رہنما اور سابق اسپیکر اسمبلی ایاز صادق کے بیان نے جیسے 27 فروری کی چھترول کے بعد گونگے ہوئے بھارتی میڈٰیا میں جیسے جان ڈال دی۔ وہ جنگ جو بھارت نے میدان میں بری طرح ہاری۔۔۔ابھی نندن کی شکل میں بھارتی فضائیہ کا پاکستانی شاہینوں نے جو جنازہ نکالا تھا۔۔ساری دنیا نے دیکھا۔ ایاز صادق کی پارلیمنٹ میں بے وقت کی راگنی نے بھارتی میڈیا کے لئے پراپیگینڈے کا سامان پیدا کردیا۔ اپنی ہار کو جیت میں بدلنے کے لئے گزشتہ 3روز سے بھارتی میڈیا چیخ رہا ہے۔ بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین ابھی نندن کی بجائے ایاز صادق کو ویر چکر دینے کا بات کر رہے ہیں کیونکہ وہ تاریخی چھترول جو ابھی نندن کی شکل میں بھارتی فضائیہ کی ہوئی اسے ایاز صادق کے بیان نے مشکوک بنانے کی ناکام کوشش کی۔