Friday, April 19, 2024

کراچی، رینجرز کی کارروائی، قتل سمیت دیگر جرائم میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی، رینجرز کی کارروائی، قتل سمیت دیگر جرائم میں ملوث ملزم گرفتار
October 30, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی میں رینجرز نے  شارع فیصل پر کارروائی کرتے ہوئے قتل اور مختلف جرائم میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم کے قبضے سے کلاشنکوف اور دستی بم برآمد ہوا ہے، ملزم مذہبی بنیاد پر قتل کے واقعات میں ملوث ہے۔ ترجمان کے مطابق ملزم کا نام گلگت بلتستان کی ریڈ بک میں بھی شامل ہے، ملزم کی گرفتاری پر10 لاکھ روپے انعام مقرر تھا۔