Friday, April 26, 2024

حضرت محمد ﷺ پوری انسانیت کیلئے رحمت اور سلامتی کی نوید بنا کر بھیجے گئے، ارشد ملک

حضرت محمد ﷺ پوری انسانیت کیلئے رحمت اور سلامتی کی نوید بنا کر بھیجے گئے، ارشد ملک
October 30, 2020
کراچی (92 نیوز) سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کہتے ہیں کہ حضرت محمد ﷺ ناصرف مسلمان بلکہ پوری انسانیت کیلئے رحمت اور سلامتی کی نوید بنا کر بھیجے گئے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے ارشد ملک نے 12ربیع الاول کے حوالے سے خصوصی پیغام میں کہا کہ آپ ﷺکی سنت اورتعلیمات حقوق العباد اور اکرام الناس سکھاتی ہیں۔ آئیے آج ہم خود سے یہ وعدہ کریں، ہم انشااللہ اسوہ حسنیٰ پر عمل پیرا ہوکر ان کی محبت کی گواہی دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ سب کو میری اور میری پی آئی اے ٹیم کی جانب سے جشن عید میلادالنبی مبارک ہو۔