Thursday, April 25, 2024

نبی اکرم ﷺ نے دنیا کیلئے جو نظام دیا وہ کوئی اور نہیں دے سکا، مسعود خان

نبی اکرم ﷺ نے دنیا کیلئے جو نظام دیا وہ کوئی اور نہیں دے سکا، مسعود خان
October 30, 2020
لاہور (92 نیوز) صدر آزاد جموں و کشمیر مسعود خان نے کہا کہ نبی اکرم ﷺ نے دنیا کیلئے جو نظام دیا وہ کوئی اور نہیں دے سکا۔ امیرِ جماعتِ اِسلامی سراج الحق کہتے ہیں مسلمان حکمران فرانس سے تمام تجارتی رابطے ختم کریں۔ صدر آزاد جموں و کشمیر مسعود خان نے منصورہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا سیاسی جماعتیں استحکام پاکستان کیلئے اُٹھ کھڑی ہوں، جہاد کا اعلان ریاست کرسکتی ہے۔ جہاد مشاورت کے ساتھ پارلیمنٹ ہی کرسکتی ہے۔ جہاد کا زکر کرنے کا مقصد ہے کہ غلامی کی زنجیریں توڑ پھینکے۔ اُنہوں نے کہا کہ پاک فوج کا جوان اللہ اکبر کا نعرہ لگا کر شہادت کا نذرانہ پیش کرتا ہے۔ ہمیں پرہیزگار قیادت کی ضرورت ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیا کے لیے جو نظام دیا وہ کوئی اور نہیں دے سکا۔ نبی اکرم ﷺ ، دنیا ، نظام ، مسعود خان ، صدر آزاد جموں و کشمیر ، امیرِ جماعتِ اِسلامی سراج الحق ، منصورہ ، تقریب ، خطاب ، 92 نیوز اِدھر دوسری جانب امیرِ جماعتِ اِسلامی سراج الحق نے تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن مبارک دن ہے، ربیع الاول کے مبارک لمحات ہیں، پوری قوم فرانس کے صدر اور ان کے ایجنٹوں کے خلاف سراپہ احتجاج ہے۔ ہمارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام صرف خطوط کی حد تک مذمت نہ کرے، دشمن چاہتا ہے کہ مسلسل گستاخی سے مسلمانوں کو عادی بنا لیا جائے۔ مسلمان حکمرانوں سے مطالبہ ہے کہ فرانس کے ساتھ سارے تجارتی معاہدے ختم کیے جائیں۔ دنیا میں پونے دو ارب مسلمانوں پر فرض ہے کہ فرانس کی تمام مصنوعات کا بائیکاٹ، اپنے ممالک سے فرانس کے سفیروں کو نکالیں اور اپنے سفیر واپس بلائیں۔ سراج الحق بولے کہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان رکھتے ہیں تو اللہ تعالیٰ کی دیگر کتابوں پر بھی ایمان رکھتے ہیں۔ ہم کسی بھی پیغمبر کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتے۔ اقوام متحدہ کے قانون میں ہر مذہب کی احترام کی بات ہے، او آئی سی کا اجلاس طلب کیا جائے اور ویٹو پاور کا حق لینا چاہیے۔ کسی صورت قرآن کریم اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی قبول نہیں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ آج 12 ربیع الاول کے دن بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا جائے، ربیع الاول کا پیغام سود، کرپشن، ظلم کے نظام کے خاتمے کا ہے۔ رزقِ حلال کے دورازے کھولے جائیں، قانون کی حکمرانی ہو۔ انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان عدل و انصاف کی بالادستی کے لیے اپنے حصے کا قرضہ ادا کریں، کشمیر کسی جگہ نہیں نظریہ کا مسئلہ ہے۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جس کے بغیر پاکستان کا وجود نہیں،  کشمیر میں نوجوان اور سیاسی قیادت جیلوں میں ہے، کشمیر پاکستان کی زندگی و موت کا مسئلہ ہے۔ کشمیر پاکستان کی طرف دیکھ رہا ہے۔ امیرِ جماعتِ اِسلامی نے کہا کہ انڈیا کا نیا نقشہ کوہستان تک پہنچتا ہے، مودی نے الیکشن میں وعدہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا حصہ بناؤں گا اور مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا حصہ بنایا۔ اب اس کی نظر آزاد کشمیر کی طرف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کی آزادی کی جدوجہد افغانستان و فلسطین سے مختلف ہے، کشمیر آج بھی تنہا، کل بھی تنہا تھا۔ کشمیر کے ساتھ صرف پاکستان ہی کھڑا ہے۔ اللہ تعالیٰ پر اعتماد اور طاقت پر بھروسہ کرنا چاہیے۔ پاکستان کو آگے بڑھنا ہے تو حکومت کو نیشنل ایکشن پلان دے۔