Friday, April 19, 2024

پہلا ون ڈے میچ ، گرین شرٹس نے ٹاس جیت کر بیٹنگ شروع کر دی

پہلا ون ڈے میچ ، گرین شرٹس نے ٹاس جیت کر بیٹنگ شروع کر دی
October 30, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) راولپنڈی میں انٹرنیشنل کرکٹ کا میلہ سج گیا۔ پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔ گرین شرٹس نے ٹاس جیت کر بیٹنگ شروع کر دی۔ کپتان بابراعظم کا کہنا ہے وکٹ اچھی لگ رہی ہے، کوشش ہو گی اچھی پارٹنرشپ کرکے بڑا اسکور کریں۔ قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان اَن فٹ ہو کر زمبابوے کیخلاف پہلے ون ڈے میچ سے آؤٹ ہو گئے، پاکستانی ٹیم نے گزشتہ روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں باؤلنگ، فیلڈنگ اور بیٹنگ کی بھرپور پریکٹس کی۔ مہمان ٹیم نے بھی ٹریننگ کی، دوسری طرف کھلاڑی بائیو سیکور ببل میں ٹیبل ٹینس کیرم اور اسنوکر کے کھیل سے بھی لطف اندوز ہو رہے ہیں۔a