Friday, April 26, 2024

سیاسی جماعتوں کے مزید رہنماؤں کی مسلم لیگ ق میں شمولیت

سیاسی جماعتوں کے مزید رہنماؤں کی مسلم لیگ ق میں شمولیت
October 29, 2020
لاہور (92 نیوز) مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے مزید رہنماؤں نے مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کرلی۔ چودھری پرویزالہٰی کاکہنا ہے کہ  ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے ہمیشہ عوامی مفادات کا مذاق اڑایا۔ سیاسی سفرمیں مزیدہمراہی مسلم لیگ ق کے قافلے میں شامل ہوگئے!، ن لیگ کے سابق ایم پی اے سردار وقاص موکل، قصور سے آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی رانا ممتاز اور گوجرانوالہ سے آزاد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی چودھری نثار اقبال بٹر ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ ق میں شامل ہوگئے۔ مسلم لیگ ق کوجوائن کرنے والوں نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی اور سینیٹر کامل علی آغا سے ملاقات کی اوران پراعتماد کا اظہار کیا۔ اِس موقع پر چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے ہمیشہ عوامی مفادات کا مذاق اڑایا۔ گلگت بلتستان کو قانون ساز اسمبلی کا درجہ چودھری شجاعت حسین کی قیادت میں مسلم لیگ ق نے دیا،عوام سوچ سمجھ کر ووٹ کا حق استعمال کریں۔ مزید بولے ہم نے ہمیشہ محروم طبقہ کی آواز کو بلند کیا ہے عوام کی ترجمانی ہی ہماری سیاست کا محور ہے۔ سینیٹرکامل علی آغا نے کہا کہ  مسلم لیگ ق عوامی مسائل کے حل کوخدمت سمجھتی ہے،ہم کبھی کسی کو تنہا نہیں چھوڑتے۔