Wednesday, April 24, 2024

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ، ہنڈرڈ انڈیکس میں انیس سو سے زائد پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ، ہنڈرڈ انڈیکس میں انیس سو سے زائد پوائنٹس کی کمی
October 29, 2020
کراچی (92 نیوز) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران شدید مندی دیکھنے میں آئی۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں انیس سو سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ انڈیکس 41 اور 40 ہزار کی نفسیاتی حد کھو بیٹھا۔ کاروبار کے دوران انڈیکس میں 1911 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ 100 انڈیکس 1298 پوائنٹس کمی سے 39 ہزار 888 کی سطح پر بند ہوا۔ مارکیٹ گرنے سے سرمایہ کاروں کے دو سو ارب روپے سے زائد ڈوب گئے۔