Friday, April 26, 2024

وزیراعلیٰ بزدار کا حفیظ سنٹر کے تاجروں کیلئے 5 ارب کے ریلیف پیکیج کا اعلان

وزیراعلیٰ بزدار کا حفیظ سنٹر کے تاجروں کیلئے 5 ارب کے ریلیف پیکیج کا اعلان
October 29, 2020
لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے حفیظ سنٹر کے تاجروں کیلئے پانچ ارب روپے کے ریلیف پیکیج کا اعلان کردیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کہتے ہیں حکومت مارک اپ کی مد میں 1.6 ارب روپے ادا کرے گی، حفیظ سنٹر میں آگ کی میں خود نگرانی کرتا رہا ہوں، حکومت نے ہمیشہ تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل حل کیے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں تیرہ اسپیشل اکنامک زون بنا رہے ہیں۔ پنجاب روز گار سکیم ملکی تاریخ کا بہت بڑا پیکج ہے، کورونا میں کاروباری لوگوں کو ٹیکس ریلیف دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سابق صدر عرفان اقبال شیخ اور موجودہ صدر کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔