Friday, April 19, 2024

گلگت کو حقوق ہمیشہ پیپلزپارٹی نے دیئے ، بلاول بھٹو

گلگت کو حقوق ہمیشہ پیپلزپارٹی نے دیئے ، بلاول بھٹو
October 28, 2020
 سکردو (92 نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا گلگت کو حقوق ہمیشہ پیپلزپارٹی نے دیئے،ظالموں نے ہم سے بھٹو اور بےنظیر کو چھینا۔ بلاول بھٹو نے سکردو میں خطاب کرتے ہوئے کہا گلگت بلتستان کے بہت سے علاقوں کا دورہ کرچکا ہوں اور ہر جگہ نظر آرہا ہے کہ بھٹو آج بھی زندہ ہے۔ گانچھے اور گھرمنگ میں عوام نے بتا دیا بھٹو آج بھی زندہ ہے۔ ہم سے شہید بھٹو، شہید شاہنواز، میر مرتضیٰ اور شہید رانی کو چھینا گیا۔ جب بینظیر بھٹو الیکشن جیتیں تو گلگت بلتستان میں بجلی کا بحران تھا۔ ہم اپنے سارے جیالوں اور عہدیداروں کو یاد کرتے ہیں۔ ہم امید کی جدوجہد کو آگے لے کر چل رہے ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا اگر گلگت بلتستان کو حقوق ملے ہیں تو ہمارے جیالوں کی وجہ سے ملے۔ اگر گلگت بلتستان کو حقوق ملے تو بھٹو اور آصف علی زرداری نے دیئے۔ قیام پاکستان سے 1974 تک گلگت بلتستان کے حقوق کی بات نہیں کی ہوئی۔ وہ بھٹو ہی تھا جس نے گلگت بلتستان کے حقوق کیلئے جدوجہد کی۔ گلگت بلتستان کو حقوق صرف پیپلزپارٹی دے سکتی ہے۔ شہید محترمہ نے گلگت بلتستان میں جمہوریت کی بنیاد رکھی۔ وہ مرد مجاہد آصف علی زرداری تھا جس نے سب سے پہلے گلگت بلتستان کو صوبائی اسمبلی دی۔ اگر گلگت بلتستان میں کوئی پراگریس ہوئی تو وہ پیپلزپارٹی کے دور میں ہوئی۔ شہید بھٹو نے ایف سی آر کا خاتمہ کیا۔ بلاول بھٹو بولے میں کوئی کھلاڑی نہیں جو اپنے وعدے سے یوٹرن لے لے۔ ہماری محنت کا دارومدار 15 نومبر پر ہے۔ ہم نے پیپلزپارٹی کو 15 نومبر کو واضح کامیابی دلانا ہے۔ مجھے الیکشن میں دو تہائی اکثریت چاہئے ہے۔ ہم پوری دنیا کو بتائیں گے کہ گلگت بلتستان کو آپ کو صوبہ بنانا پڑے گا۔ آپ مجھے دوتہائی اکثریت دلائیں گے تو میں آپ کو حق ملکیت دوں گا۔ میں گلگت بلتستان کے عوام کو ان کی اپنی زمین کا مالک بنا کر رہوں گا۔ بلاول بھٹو نے کہا ہم نے ساتھ ساتھ معاشی حالات کو بھی سنبھالنا ہے۔ پیپلزپارٹی ہی صرف غریب دوست اور عوام دوست معاشی پالیسی لے کر آتی ہے۔ ہم نے ہمیشہ مزدور اور غریب کا ساتھ دیا۔