Friday, April 19, 2024

"نیو انڈیا ڈاکٹرائن" کا شوشہ، بھارتی مشیر قومی سلامتی اجیت ڈوول کی پاکستان اور چین کو دھمکی

"نیو انڈیا ڈاکٹرائن" کا شوشہ، بھارتی مشیر قومی سلامتی اجیت ڈوول کی پاکستان اور چین کو دھمکی
October 26, 2020
نئی دہلی (92 نیوز) نیوانڈیا بیانیے کی آڑ میں بھارت نے پاکستان اور چین کو دھمکی دیدی۔ بھارتی مشیر قومی سلامتی اجیت ڈوول نے پاکستان اور چین کو دھمکی دیدی۔ بھارتی مشیر قومی سلامتی اجیت ڈوول دن میں دوطرفہ جنگ کا خواب دیکھنے لگے۔ پاکستان سے لائن آف کنٹرول اور چین سے لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر درگت بنوانے کے بعد سہی اور بوکھلاہٹ کا شکار بھارتی افواج کیا مقابلے کے قابل ہیں لیکن اجیت ڈوول نے "نیو انڈیا ڈاکٹرائن" کا شوشہ چھوڑ دیا۔ بھارت علاقائی امن کیلئے شدید خطرہ، مودی سرکار پھر جنگی جنون میں مبتلا۔ بلی کو خواب میں چھیچھڑے، بھارتی مشیر قومی سلامتی اجیت ڈوول بھی پاکستان اور چین کیساتھ دوطرفہ جنگ کا خواب دیکھنے لگے۔ اجیت ڈوول کا "نیو انڈیا ڈاکٹرائن" کا شوشہ چھوڑتے ہوئے پاکستان اور چین کو گیدڑ بھبھکیاں دے ڈالیں۔ بدحواس بھارتی مشیر قومی سلامتی اجیت ڈوول نے لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر منہ کالا کرانے کے بعد نیا گمراہ کن بیان داغ دیا۔ اجیت ڈوول کہتے ہیں ہندوستان درپیش خطرات میں اپنی اورغیرملکی دونوں سرزمین پر لڑے گا۔ ساتھ ہی حملے میں پہل، پاکستان اور چین کو خطرے کی جگہ جنگ کی دھمکی دی۔ ماہرین کئی سوال اٹھاتے ہیں۔ استفسار کرتے ہیں کہ کیا اجیت ڈوول اور بزدل ہندوستان فروری 2019ء بھول گیا؟، 26 فروری 2019ء کو جارحیت کے ارتکاب کے بعد بھارتی فضائیہ کیوں بھاگی؟۔ 27 فروری 2019ء کو دن کی روشنی میں بھارتی افواج کیساتھ کیا ہوا، کیا یہ سب اجیت ڈوول کو یاد نہیں؟۔ بھارتی مگ 21 بائسن ، ایس یو 30 طیارے بھی پاکستانی سرزمین کی طرف بڑھے تھے، کیا پاکستان نے اُنہیں زمین بوس نہیں کیا؟، کیا بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن پاکستان کے ہاتھوں گرفتار نہیں ہوا؟، کیا بھارتی آبدوز کو ڈھونڈ نہیں نکالا، تباہ نہیں کیا گیا تو بھارت خیر منائے؟، کیا شکست خوردہ بھارتی فوج نے اپنا ہی ہیلی کاپٹرنہیں مار گرایا؟، کیا یہ سب اجیت ڈوول کو یاد نہیں؟۔ محققین پوچھتے ہیں کہ کیا ہندوستان اوراجیت ڈوول کو، اپنے پاکستان بھیجے گئے راء جاسوس، حاضر سروس نیوی کمانڈر کلبھوشن یادیو، کیا وہ رنگے ہاتھوں بلوچستان سے گرفتار نہیں ہوا؟۔ کیا کمانڈر کلبھوشن نے پاکستان میں دہشتگردی، ہزاروں معصوموں کے قتل، جاسوسی اور تخریب کاری کا اعتراف نہیں کیا؟، کیا بھارت کو عالمی عدالت سے سبکی نہیں ہوئی؟۔ دہشتگرد بھارت کی دہشتگردی پر بھی، کیا بہادر پاکستانی قوم نے اُسے شکست نہیں دی؟۔ بھارت مسلسل لائن آف کنٹرول پر دہشتگردی کر رہا ہے، پاک فوج نے کس طرح اپنی سویلین آبادی کا دفاع کیا، لگتا ہے اجیت ڈوول کو سمجھ نہیں آئی؟، کیا بدحواس، بوکھلاہٹ کا شکار بھارتی افواج، پے در پے سبکیوں، شکست خوردہ ہندوستان کیسے دوسری سرزمین جنگ لڑے گا کیسے؟، لیکن انڈیا کچھ بھی کرلے پاکستانی قوم اور مسلح افواج دفاع وطن کیلئے ہمہ وقت سیسہ پلائی دیوار ہیں۔